سٹیٹ بینک

پاکستان میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ،سٹیٹ بینک

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران چین کی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر مئی 2020ء تک کی مدت میں چین کی

جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 855.3 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے

مقابلے میں 741 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ء کی اسی مدت میں چین نے پاکستان میں 101.7 ملین ڈالر کی براہ راست

سرمایہ کاری کی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں چین کے خودمختارعلاقہ ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں

193.5 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جو پیوستہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 14.56 فیصد

زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ء کی اسی مدت میں ہانگ کانگ نے پاکستان میں 168.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

کی تھی۔اس عرصہ میں ہانگ کانگ کی پاکستان میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری کا حجم 25.1 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں