احساس راشن رعایت

پاکستان میں خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ثانیہ نشتر

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 فیصد سے زائد خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی میں قومی صنفی پالیسی فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج احساس کفالت پروگرام کے تحت 14 ہزار روپے خواتین میں نقد تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے بہتر حکمت عملی سے عوام کا طرز معاشرت بہتر بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ثانیہ نشتر نے یہ تمام باتیں وزارت منصوبہ بندی میں قومی صنفی پالیسی فریم ورک کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے کی ہیں۔ تقریب میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، سینیٹر ثانیہ نشتر، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر سمیت ممبران پارلیمنٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں