کورونا

پاکستان میں آئندہ ہفتے سے کورونا کے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ ہوں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان میں اگلے ہفتے ہر روز کورونا وائرس کے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے لگیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والے ا جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے تمام متعلقہ اداروں کوکورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اضافہ کیا جاسکے،پہلے صرف ان لوگوں کے ٹیسٹ کیے جاتے تھے جن میں کچھ علامات ظاہر ہوتی تھیں لیکن اب مختلف علاقوں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ شروع کیے جائیں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھاکہ اس وقت 8 لاکھ کٹس ڈستیاب ہیں اور مزید کٹس خریدنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو ملک بھر میں مزید مؤثر کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں