محمد عامر

پاکستان سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے تو عرفان پٹھان سے بھی اچھا ڈانس کرونگا، محمد عامر

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کو شکست دے تو وہ عرفان پٹھان جیسا ڈانس کریں گے۔بھارت کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں راشد خان کے ساتھ ڈانس کیا تھا .

جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان کو تنقید کا نشانہ بنایا اوربھارت کی پاکستان سے نفرت ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں