ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان سٹیزن پورٹل پرکوئی بھی مسافرشکایت درج کرا سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پرکوئی بھی مسافرشکایت درج کرا سکتا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پروٹوکول پرعمل درآمد سے مشروط ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے سب سے زیادہ 9 ہزار 164 ٹیسٹ کیے اور ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں مزید اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیسز سندھ سے سامنے آئے جہاں گزشتہ روز 622 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ریکارڈ 32 اموات ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ 32 اموات میں سے 31 ہسپتالوں اور ایک گھر میں ہوئی جن میں سے 14 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں شرح اموات ہمارے تخمینے سے بہت کم ہے اور جب ہم دنیا بھر کی صورتحال دیکھیں تو یہ تعداد بہت کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں