وزیر اعظم عمران خان

پاکستان سارک تنظیم کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ، چارٹر پر قائم ہے’ وزیر اعظم عمران خان

لاہور( عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سارک تنظیم کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور وہ اس کے چارٹر

کے اصولوں اور مقاصد پر قائم ہے۔ افتخار علی ملک کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے انہیں دو سال کیلئے سارک چیمبر

آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس عہدے پر فائز ہونا ملک کے لئے

ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تجربہ کار تاجر رہنما افتخار علی ملک علاقائی تجارت کے فروغ اور سارک ممبر

ممالک کو قریب لانے کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اس علاقائی فورم

کو خودمختاری اور مساوات کے اصول پر مبنی باہمی تعاون کے لئے ایک متحرک تنظیم بنانے کی کوشش کی ہے۔

سارک کے ارکان دیگر ممبر ممالک کی معیشتوں کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے

کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ تنظیم کو خطے کی معاشی ، ثقافتی اور معاشرتی نمو کے لئے کام کرنے اور خطے میں خوشحالی

کے لئے ممبر ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ افتخار علی ملک نے مبارکباد کے پیغام پر وزیر اعظم کا شکریہ

ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے اپنی بھر پور کوشش کریں گے۔ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے،

کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جنوبی ایشیا میں محفوظ اور پرامن ماحول انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا،

کہ وہ علاقائی تعاون کو مزید تقویت دینے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا

کہ سارک چیمبر کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کا مطلب رکن ممالک کے مابین اس حوالے سے نئے سرے سے تحریک پیدا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں