معید یوسف

پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ،پاکستان کی کشمیر کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،معید یوسف

اسلام آباد (عکس آن لائن)معاون خصوصی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،پاکستان کی کشمیر کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے ہندوستان کو صحیح اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کیا ہوا وعدہ پورا کرے ۔

غیرملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں معاون خصوصی معید یوسف نے کہا کہ ہماری جامع سیکیورٹی پالیسی ہے جس کا ہدف انسانی سلامتی اور فلاح ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وژن کے تین ستون ہیں: علاقائی امن، راہداری اور ترقیاتی شراکت داری ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، وزیر اعظم نے ہندوستان کو ایک بار پھر امن کی پیش کش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر کیا ہوا وعدہ پورا کرے ۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے ہندوستان کو صحیح اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ،پاکستان اپنا موقف اور جائز مطالبات دنیا کو فعال طریقہ سے باور کرتا رہے گا ۔معید یوسف نے کہاکہ پاکستان پوری دنیا کو معاشی اڈے فراہم کرنے کے لئے کھلا ہے،کشمیر زمین کے تنازعہ سے پہلے انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر سرزش کر رہا ہے ،ہندوستان کی خارجہ پالیسی پاکستان کو نقصان پہچانے کے گرد گھومتی رہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں