پاکستان اور نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

ہملٹن(عکس آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل اتوار 20دسمبر کو ہملٹن کھیلا جائیگا ، نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔ تفصیلات کیمطابق قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ آکلینڈ سے ہملٹن پہنچ گیا ،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ بذریعہ بس آکلینڈ سے ہملٹن پہنچا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گاہملٹن کے سیڈن پارک میں شیڈول میچ مقامی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

شیڈول کے مطابق تیسرا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی ۔پہلا ٹیسٹ 26دسمبر کو ٹورنگا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا اس کے علاوہ پاکستان اے کھلاڑی جو سکواڈ میں شامل ہیں وہ بھی چار ایک روزہ میچز کے علاوہ چھ ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گے ۔

پاکستان اے کا چار روزرہ میچ کل جمعرات17دسمبر کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف کھیلا جائیگا اس کے بعد چھ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 23دسمبر کو نیوزی لینڈ الیون ،27دسمبر کو ناردرن نائٹس ،29دسمبر کو ولنگٹن فیئر برڈ ز ، یکم جنوری کو کنٹر بری کنگز ، تین جنوری کو نیوزی لینڈ الیون اور پانچ جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف میچ کھیلا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں