پاکستان اور نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 18دسمبر کھیلا جائیگا

کرائسٹ چرچ (عکس آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 18دسمبر کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائیگا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20دسمبر کو ہملٹن اور تیسرا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی ۔پہلا ٹیسٹ 26دسمبر کو ٹورنگا اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا اس کے علاوہ پاکستان اے کھلاڑی جو سکواڈ میں شامل ہیں وہ بھی چار ایک روزہ میچز کے علاوہ چھ ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گے ۔

پاکستان اے کا چار روزرہ میچ 17دسمبر کو نیوزی لینڈ اے کے خلاف کھیلا جائیگا اس کے بعد چھ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 23دسمبر کو نیوزی لینڈ الیون ،27دسمبر کو ناردرن نائٹس ،29دسمبر کو ولنگٹن فیئر برڈ ز ، یکم جنوری کو کنٹر بری کنگز ، تین جنوری کو نیوزی لینڈ الیون اور پانچ جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف میچ کھیلا جائیگا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی 18رکنی قومی کرکٹ ٹیم اور سولہ رکنی پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بابر اعظم اور پاکستان اے ٹیم کی نمائندگی نو جوان وکٹ کیپر روحیل نذیر کرینگے ۔ چودہ رورزہ کور نٹین پیریڈ مکمل ہو نے کے بعد پاکستان کرکٹ سکواڈ کے ممبران نیوزی لینڈ میں آزاد گھوم پھر سکتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کورنا وائرس کے باعث ایک عرصے کے بعد پہلی مرتبہ تماشائیوں کے سامنے سٹیڈیم میں میچ کھیلے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں