پاکستان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن

راولپنڈی (عکس آن لائن)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دونوں ٹیمیں بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ کراچی سے اسلام آباد پہنچی تھیں ۔ پیر کو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں