جمشید اقبال چیمہ

پاکستان اس سال کپاس کی 14ملین بیلز کے حصول کا ہدف رکھنے جارہا ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس سال کپاس کی 14ملین بیلز کے حصول کا ہدف رکھنے جارہا ہے اور ہم نے وزیر اعظم عمران خان کو اس کی یقین دہانی بھی کرادی ہے ، پاکستان کے پاس گندم کی نئی فصل آنے تک وافر ذخائر موجود ہیں ،پاکستان میں فی کس آمدن 2لاکھ95ہزار روپے ہے جو نواز شریف کے دور کے مقابلے میں81ہزار روپے بڑھی ہے البتہ یہ درست ہے کہ اپوزیشن کی کرپشن سے آمدن کو نہیں بڑھنے دیا گیا جس کی وجہ سے ان کے حالات دگر گوں ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پیٹ میں جو مروڑ اٹھ رہے ہیں اس کی وجوہات سے قوم اچھی طرح آگاہ ہے ، مارچ مارچ کا ور د کرنے والوں کو مارچ کے بعد بھی اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب کے طوفانی دوروں کی بجائے سندھ میں اپنی پارٹی کی سکڑتی ہوئی سیاست کو سمیٹیں کیونکہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ بھی آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ان شا اللہ حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی بلکہ آئندہ مدت کے لئے بھی حکومت بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں