پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 81ارب 89کروڑ51لاکھ روپے کا نقصان

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو شدید مندی کے بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 948.34پوائنٹس کی کمی سے40655.37پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ86.81فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 81ارب 89کروڑ51لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت5.81فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز اسٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کے آغاز سے سپریم کورٹ فیصلے کے تناظر میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے سبب حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت آتی گئی اور ٹریڈنگ کے دروان شدید مندی کے رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40430پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا

بعد ازاں 200پوائنٹس کی ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 948.34پوائنٹس کی کمی سے40655.37پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 422.89پوائنٹس کی کمی سے18587.14پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 669.38پوائنٹس کی کمی سے28866.67پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے33کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ316میں کمی اور15میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 81ارب 89کروڑ51لاکھ روپے کی کمی سے گھٹ کر77کھرب 77ارب91کروڑ57لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کو26کروڑ1لاکھ 43ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو بدھ کی نسبت۱یک کروڑ60لاکھ 54ہزار شیئرزکم ہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے شفا انٹر ہاسپٹل کے بھاؤ میں15.49روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے شفا انٹر ہاسپٹل کے حصص کی قیمت بڑھ کر325.45روپے ہو گئی اسی طرح5.50روپے کے اضافے سے شیزان انٹر کے حصص کی قیمت505.50روپے پر جا پہنچی تاہم نیسلے پاکستان اورباٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب384.98روپے اور 99.90کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر7475.02روپے اور باٹا پاک کے حصص کی قیمت1955.10روپے ہو گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز ،یسکول پٹرول ،فوجی فوڈز، اینگرو پولیمر،ٹی آر جی پاک ،جہانگیر صدیقی کمپنی ،بینک آف پنجاب ،پاک انٹر بلک،میپل لیف اور فوجی سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں