پاکستان اسٹاک

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ،سرمایہ کاروں کو ایک کھرب9ارب7کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوشدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کو ترجیع دینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس786.29پوائنٹس کی کمی سے45051.06پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ76.79فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب9ارب7کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 44.96فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا .

جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100 انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 46435پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ملکی سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 44848پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری آئی اور انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحانآخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس786.29پوائنٹس کی کمی سے45051.06پوائنٹس پر بند ہوا ۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس303.10پوائنٹس کی کمی سے18870.73پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 437.11پوائنٹس کی کمی سے30964.91پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے85کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ311میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیںگرنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب92ارب4کروڑ35لاکھ روپے سے گھٹ کر80کھرب82ارب97کروڑ34لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت63.65روپے کے اضافے سے 1046روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت51.63روپے کے اضافے سے 912.24روپے ہوگئی جب کہ انڈس موٹر کمپنی75.73روپے کی کمی سے 1024.42روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت54.33روپے کی کمی سے1300 روپے ہوگئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں