پاکستان اسٹاک

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 19ارب 55کروڑ29لاکھ روپے بڑھ گئی

کراچی (عکس آن لائن ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی41ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے سبب73 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب 19ارب 55کروڑ29لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت16.63فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری میں سرگرم نظر آئے اور امریکی انتخابات میں صورتحال قدرے واضح ہونے کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے کھل کر حصص کی خریداری کی .

جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی حد بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 789.34پوائنٹس کے اضافے سے41071.30پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 377.27پوائنٹس کے اضافے سے17243.24پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 428.63پوائنٹس کے اضافے سے28848.63پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے292کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 86میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب56ارب9کروڑ75لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب 84ارب 65کروڑ4لاکھ روپے ہو گیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت138.69روپے کے اضافے سے 6350روپے اور رفحان میظ71.50روپے کے اضافے سے8599روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس36.50روپے کی کمی سے 850.01روپے اوراسماعیل انڈسٹریز34.65روپے کی کمی سے427.35روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں