نعمان اعجاز

پاکستانی قوم جاہل ہے کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتی، نعمان اعجاز

لاہور(عکس آن لائن)اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ہماری قوم جاہل اور احساس کمتری میں مبتلا ہے۔ اداکار نعمان اعجاز نے نجی چینل کو انٹرویو میں پاکستانی عوام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ہماری قوم جاہل ہے،یہاں لوگ کسی دوسرے کو خوش نہیں دیکھ سکتے،کوئی خوش یا خوشحال ہو تو اسے دیکھ کر حسد کرتے ہیں،یہ اللہ پاک کا معجزہ ہے کہ ایک جیسے 26کروڑ ایک ہی جگہ جمع کردئیے۔

سینئر اداکار نے کہاکہ ہمارے بزرگ کہتے تھے کہ کام پر وضو کرکے جانا چاہیے تاکہ برکت ہو،میں بھی وضو کر کے اداکاری ہوں،مجھے پتا ہے کہ لوگ اب اس پر بھی تنقید کریں گے کہ وضو کرکے نامحرم عورتوں کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتا ہوں۔نعمان اعجاز نے کہا کہ جب بھی لوگوں کو دوسرے کا حق مارتے دیکھتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے، اسی وجہ سے ایک وقت تھا کہ اللہ تعالی سے اداکاری چھوڑنے کی دعا کرتا تھا،یہاں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں