اداکارہ عائشہ خان

پاکستانئ سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے ’ارطغرل غازی‘ کا بہترین کردار بتادیا

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان بھی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے

سحر میں مبتلا ہیں، عائشہ خان نے سیریز میں ’حائمہ خاتون‘ کے کردار کو اپنا پسندیدہ کردار قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی والدہ کا جاندار

کردار ادا کرنے والی ’حائمہ خاتون‘ کی تصویر شیئر کی اور اس کردار کی جانب اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

عائشہ خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 2 میں پہنچ گئے ہیں،

اس سیریز میں اسلامی روایات و اقدار اور تاریخ کی اس حیرت انگیز نمائندگی نے ہم دونوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں