پاکستان

پاکستان، انگلینڈ کے درمیان پانچ اگست کوپہلا ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا

مانچسٹر(عکس آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ سے نو اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں

کھیلا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق 15 سے 30 جولائی تک پریکٹس انٹراسکواڈ میچزاور آرام ہوگا ۔ یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر

روانہ ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا.

جبکہ 10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی ،13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،

21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا ،26 اگست کو ٹیم مانچسٹر روانہ ہوگی ،

28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،30 اگست کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ،

مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائیگا ،

2ستمبر ٹیم واپس لاہور روانہ ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں