باغبان جامن

پانی کی کمی سے جامن کی پیداوار بری طرح متاثر ہوسکتی ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانوں کوہدایت کی ہے کہ موسم گرماکے پیش نظر

باغبان جامن کے پودوں کو پانی کی کمی نہ آنے دیں،

کیونکہ اگر او ائل عمرمیں پودوں کو ضرورت کے مطابق پانی دستیاب نہ ہوا تو جامن کی پیداوار بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

باغبان ہر 7سے 10دن کے وقفہ سے جامن کے پودوں کو پانی دیں،

اور پودوں پر پھول آنے سے قبل ان کی شاخ تراشی کرتے ہوئے بیمارشاخوں کو کاٹ دیاجائے، تاکہ پھولوں کی بہتر نموہوسکے۔

گھریلو مکھیاں‘شہدکی مکھیاں ‘جوئیں اور دوسرے حشرات جامن کی پولی نیشن میں اہم کردار اد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفید مکھی ‘سکیل ‘پتے کھانے والی سنڈی‘

پھل کی مکھی اور لیف مائنرجامن کے پتوں پر حملہ آورہوکر اسے نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں