ہوائی فائرنگ

پانو ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ، گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

مانسہرہ(عکس آن لائن) مانسہرہ کے علاقہ پانو میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بارہ کہوکا رہائشی نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کے علاقہ پانو میں شادی کی تقریب میں بہارہ کہوسے شرکت کرنے والا نوجوان محمد علی ولد طیب ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کے بعد مقدمہ درج کر کے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔ پولیس نے پانو میں شادی کی تقریب منعقد کرنے پر دولہا اور اس کے والدین پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں