پالک

پالک کے کاشتکار بہترپیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کریں ،محکمہ زراعت پنجاب

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت پنجاب نے پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار پٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کے لئے پانی کا وقفہ 6سے8دن اورڈرل سے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ 10 سے 12دن رکھیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے اے پی پی کوبتایا کہ جب پودے تین تین پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعداد میں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثرہ پیداوارکم ہونے کاخدشہ ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر پیداوار کیلئے پودوں کی چھدرائی میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دیر سے اکھاڑے جانے پر بچائے جانیوالے پودے بھی متاثرہوتے ہیں جبکہ کاشتکار بیجائی کے ایک ماہ بعدفصل کی گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ فصل کی ہرکٹائی کے بعد ایک بوری یوریا فی ایکڑ ڈالنے سے والی کٹائی تیارہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں