پالک کی کاشت

پالک کی کاشت کیلئے پانی کے بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین موزوں ہے، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ دیسی پالک عام کاشت کےلئے منظورشدہ اقسام ہے جس کے پتے موٹے چوڑے نرم اور رسیلے ہوتے ہیں اس کی پیداواری صلاحیت 35ٹن فی ہیکٹرہے اوریہ قسم بیماریوں کےخلاف قوت مدافعت بھی رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آبپاش علاقوں میں جولائی اگست میں کاشت کی ہوئی فصل 7کٹائیاں دینے کیساتھ ساتھ زیادہ پیداوار دیتی ہے، اس کی کاشت کےلئے 15تا20کلوگرام بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذریعہ ڈرل کاشت کریںبوائی سے قبل ٹاپسن ایم یاامیڈیا کلوپرڈ2ملی گرام فی کلوگرام بیج کولگاکر کاشت کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پالک کےلئے زرخیزمیرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو موزوں ہے، کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرنے کے بعد گوبرکی گلی سڑی کھاد12تا 15ٹن فی ایکڑ کے حساب سے ڈال کر 2دفعہ ہل اور سہاگہ چلاکر زمین میں ملادیں اور کھیت کو پانی لگا دیں ،وترآنے پر2دفعہ ہل اور سہاگہ چلاکردبادیں تاکہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیں اور گوبرکی کھاد مزید گل سڑجائے پالک کی کاشت کے لئے کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں