چین

پابندیاں، روک تھام اور دبائو چین کی ترقی کو نہیں روک سکتے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چینی کمپنبی ہواوے کے جدید ترین موبائل فونز میں استعمال ہونے والی چپس کی امریکی تحقیقات کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ معاشی، تجارتی اور سائنسی اور تکنیکی مسائل کو سیاسی رنگ دینے اور قومی سلامتی کے تصور کے غلط استعمال اور اسے عام کرنے کی مخالفت کرتا ہے ۔

امریکہ اپنی قومی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چینی کاروباری اداروں کو غیر مناسب طور پر دباتا ہے، آزاد تجارت کے اصول اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام میں خلل ڈالتا ہے، اور دوسروں اور خود کو نقصان پہنچاتا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پابندیاں، روک تھام اور دباو چین کی ترقی کو نہیں روک سکیں گے، بلکہ صرف چین کے عزم اور اپنے پیروں پر کھڑے ہونے اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں