کوہلی

ٹی20 ورلڈکپ: کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی( عکس آن لائن) بھارت نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ویرات کوہلی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی اخبار روزنامہ جاگرن کی ایک رپورٹ کے مطابق 35 سالہ اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، اس سے قبل مختصر فارمیٹ میں انکی فارم اور اسٹرائیک ریٹ پر خدشات تھے۔

ویرات کوہلی جاری انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لئے اوپنر کے طور پر کھیل رہے ہیں اور انہوں نے 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے سات میچوں میں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 361 رنز بنائے ہیں۔

ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا زیادہ تر حصہ نمبر 3 پر کھیلا ہے تاہم انکا بین الاقوامی کرکٹ میں بطور اوپنر شاندار ریکارڈ ہے جس میں انہوں نے نو میچوں میں 57 کی اوسط سے 400 رنز بنائے ہیں۔

ویرات کوہلی نے ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں افغانستان کے خلاف 122 رنز بنائے تھے جو اس فارمیٹ میں کسی بھی بھارتی بلے باز کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی ہے۔

میگا ایونٹ کے لیے بھارتی ٹیم میں سوریا کمار یادیو کو کوہلی کی نمبر 3 پوزیشن ملنے کا امکان ہے، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، ریان پراگ اور شبمن گل کو بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارت گروپ اے میں پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں