پاک بھارت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، آئی سی سی نے ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میں بارش کی صورت میں متبادل پلان ترتیب دیدیا

میلبورن (نمائندہ عکس)23اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ میں بھی بارش کا امکان ہے تاہم آئی سی سی نے ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میں بارش کی صورت میں متبادل پلان ترتیب دیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ میں بارش کی صورت میں متبادل دن (ریزرو ڈے)رکھا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنلز اور فائنل کے روز بارش کی صورت میں امپائرز اور میچ آفیشل پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق میچ کے انعقاد کی بھرپور کوشش کریں گے تاہم جب پانچ اوورز کے کھیل کا امکان ختم ہوگا تو کھیل متبادل دن پر کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ شروع ہونے کے بعد اگر دورانِ کھیل بارش ہوتی ہے تو بارش نہ رکنے کی صورت میں متبادل دن پر کھیل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے روکا گیا ہو۔واضح رہے کہ 2019 میں50اوور کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران شدید بارش کی وجہ سے کھیل متبادل دن پر پورا کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں