ٹینڈے کی پچھیتی

ٹینڈے کی پچھیتی کاشت جولائی میں مکمل کی جائے،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹینڈے کی پچھیتی کاشت جولائی میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

اور کہا گیاہے کہ ٹینڈہ صوبہ پنجاب کی موسم گرما کی ایک اہم ترین سبزی ہے اس کی کاشت بروقت یقینی بنائیں .

تاکہ گرم اورخشک موزوں ترین موسم کے باعث اس کی بہترپیداو ار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ ٹینڈے کی کاشت کے لئے زرخیزریتلی اور پانی کے اچھے

نکاس والی زمین کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ٹینڈے کی کاشت سے پہلے کھیت میں10سے 15ٹن فی ایکڑگو برکی

گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے ہل چلاتے ہوئے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور اسکے بعد کھیت کو پانی لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ وترآنے پردو سے تین مرتبہ ہل اور سہاگہ چلایاجائے .

اور کاشت کے لئے تین‘ تین میٹر کے فاصلے پر نشان لگائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں