ٹک ٹاکر صندل خٹک

ٹک ٹاکر صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آ باد (عکس آن لائن) ٹک ٹاکرحریم شاہ کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں گرفتار ٹک ٹاکرصندل خٹک سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے صندل خٹک کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور اس کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔

تفتیشی افسر نے مقف اپنایا کہ شریک ملزمہ عائشہ نازکو شامل تفتیش کرنا اورمزید تفصیلات لینی ہیں ،اس لئے صندل خٹک کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزمہ کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں