عروہ حسین

” ٹچ بٹن ” میں ایمان علی اپنے فن کے عروج پر نظر آئینگی’ عروہ حسین

لاہور( عکس آن لائن) اداکارہ عروہ حسین کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ” ٹچ بٹن ”مکمل کر لی گئی جس میں ایمان علی طویل عرصے کے بعد کام کر رہی ہیں ۔ اس حوالے سے اداکارہ وپروڈیوسر عروہ حسین کا کہنا ہے کہ ایمان علی کی میرے اور ر فرحان سعید کے ساتھ گہری دوستی ہے اوراسی سبب انہوں نے میری فلم میں کام کرنے کی حامی بھری ،فلم مکمل ہو چکی ہے اور اب انتظار ہے کہ کورونا وباء ختم ہو جائے تو سینما گھر دوبارہ کھلنے پر اسے ریلیز کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں سینئر اداکار بھی موجود ہیں لیکن اس فلم میں ایمان علی ایک بار پھر اپنے فن کے عروج پر نظر آئیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں