ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کی ہنگامی وفاقی قرض پروگرام میں عارضی توسیع کی منظوری

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے متاثرہ چھوٹے

کاروباروں کے فروغ اور معاونت کے لئے ’پیچیک پروٹیکشن پروگرام‘

(پی پی پی) کی عارضی توسیع کو منظوری دی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اب 8 اگست تک پی پی پی کے ذریعے قرضے دیئے جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل یہ قانون 30 جون تک نافذ تھا۔ چھوٹے کاروباروں کو قرض دینے سے متعلق بل کو منگل

کے روز سینیٹ نے منظور کیا ، جبکہ کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان زیریں (ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیو)

میں بدھ کو ووٹنگ ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں