سینیٹر مشاہد حسین سید

ٹرمپ کو نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان کی ضرورت ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

اسلام آباد(عکس آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کے رہنماءاورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان کی ضرورت ہے،

امریکہ کھل کرسی پیک کی مخالفت کررہا ہے، ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ امریکا کا پہلا پیار بھارت سے ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ٹرمپ کو نظریہ ضرورت کے تحت پاکستان کی ضرورت ہے،ٹرمپ آئندہ ماہ بھارت جائے گا، پاکستان نہیں آرہا،امریکہ کھل کرسی پیک کی مخالفت کررہا ہے، مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ امریکا کا پہلا پیار بھارت سے ہے،

مشاہد حسین سید نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے میڈیا صرف سرکاری سچ بولے، پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہ میڈیانے حکومت کا بہت ساتھ دیا ہے،مسائل سے آگاہی کےلئے اخبارایک بار نہیں دن میں 2 بار پڑھنا چاہیے،وزیراعظم پارلیمان کو بتائیں کہ خارجہ پالیسی میں کیا تبدیلی کی ہے؟ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاست دانوں کو میڈیا کو خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں