ٹرمپ

ٹرمپ نے غلطی سے اطالوی ریستوراں کے مالک پر بھی پابندی لگا دی تھی

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ نے جنوری میں اپنے اقتدار کے آخری چوبیس گھنٹوں میں جلدی میں فیصلے کرتے ہوئے ایک بڑی غلطی کی تھی۔ اس روز غلطی سے امریکی حکومت نے اٹلی میں ایک ریستوراں کے بے قصور مالک پر بھی پابندیاں لگا دی تھیں۔واشنگٹن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے شہر ویرونا کے ایک مقامی ریستوراں کے مالک کے ساتھ پیش آیا، جس کا نام آلیساندرو بازونی ہے۔

امریکی حکومت کا تقریبا ڈھائی ماہ قبل بیس جنوری کو ٹرمپ کے جانشین صدر جو بائیڈن کی حلف برداری سے پہلے کیا جانے والا یہ فیصلہ انیس جنوری کو کیا گیا تھا۔ انیس جنوری ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار کا آخری پورا دن تھا۔اس روز ٹرمپ حکومت نے جلدی میں بہت سے ایسے فیصلے کیے تھے، جن کے لیے وقت بظاہر کم پڑ گیا تھا۔ تب امریکی محکمہ خزانہ نے وینزویلا پر عائد واشنگٹن کی پابندیوں کی وجہ سے متعدد ایسے اقدامات بھی کیے تھے، جن کا تعلق لاطینی امریکی ملک وینزویلا سے خام تیل خریدنے کی کوششیں کرنے والے اداروں اور افراد کو سزا دینے سے تھا۔یہ پابندیاں اس لیے عائد کی گئی تھیں کہ صدر ٹرمپ وینزویلا کے (تاحال) صدر مادورو پر بدعنوانی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور 2018ء میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے کے بعد مادورو کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنا چاہتے تھے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے وینزویلا کی سرکاری تیل کمپنی پیٹرولیوس دے وینزویلا پر بھی پابندیاں لگا دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں