ویرات کوہلی

ٹرافی کے بغیر اختتام پر ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

ممبئی(عکس آن لائن) رائل چیلنجرز بنگلور کی مہم کے ایک بار پھر ٹرافی کے بغیر اختتام پر ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ۔ایک انٹرویومیں سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا کہ میرا 100 فیصد خیال ہے کہ بنگلور کو کوہلی کی جگہ کسی اور کو قیادت سونپنی چاہیے، اصل مسئلہ احتساب کا ہے، 8 برس ہوگئے کوہلی ایک ٹرافی نہیں جتوا سکے، کوئی کپتان تو کیا اگر پلیئر بھی ہوتا تو اسے 8 برس تک فلاپ رہنے کے باوجود برقرار نہ رکھاجاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں