ٓاوکاڑہ (نمائندہ عکس آن لائن) شدیدبارش سے محنت کش کے مکان کے چھت گرگئی.
چھت گرنے سے 3بچے ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے جب کہ ماں سمیت 4افرادشدیدزخمی ہوگئے.
ریسکیو1122نے موقع پرپہنچ کرامدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے افرادکوباہرنکال
کرزخمیوںکوہسپتال منتقل کردیا۔بتایاگیاہے کہ اوکاڑہ کے قصبہ بصیرپورکی نواحی بستی کے
رہائشی محمداشرف گزشتہ روزاپنے بیوی بچوںکے ہمراہ اپنے مکان کے رہائشی کمرہ میں سویاہواتھا،
کہ اچانک رات کوشدید بارش آجانے سے رہائشی کمرے کی چھت گرگئی.
جس کے نتیجے میں محمداشرف کے 3بچے 4سالہ سعدیہ ،2سالہ شیزہ اور
دوماہ کابیٹاابوبکرچھت کے ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے .
جب کہ 12سالہ شہباز،10سالہ عائشہ ،8سالہ افراہیم اور35سالہ آمنہ شدیدزخمی ہوگئے .
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں.
جنہوں نے شدید بارش میں امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کوملبے تلے سے نکال کر
مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ڈاکٹرانہیں طبی امدادفراہم کررہے ہیں،محمد اشرف معجزانہ طورپر بچ گیا