شہزاد اکبر

ویڈیو اسکینڈل کے 2کردار وں میں سے ایک ارشد ملک برطرف ہو گئے، شہزاد اکبر

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جج ویڈیو اسکینڈل کیس

کے 2 کردار وں میں سے ایک ارشد ملک برطرف ہو گئے۔لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد

کے سابق جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کیس میں برطرفی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے معاون

خصوصی احتساب نے کہا کہ کھیل کا دوسرا کردار مریم صفدر ہیں۔معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبرنے کہا کہ مریم صفدر نے

جج کی ویڈیو استعمال کرکے اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ اپیل پر سزا ہونا باقی ہے، ارشد ملک کی تعیناتی شاہدخاقان عباسی

نے کی تھی۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کیس میں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ العزیزیہ کیس اس جج کی عدالت

میں ملزمان یعنی نواز شریف کی درخواست پر منتقل ہوا تھا اور اسی کیس میں ملوث ناصر بٹ نامی شخص ارشد ملک کا پرانا شناسا تھا-

عدلیہ کے ساتھ ایسی حرکتیں شریف خاندان ماضی میں بھی کر چکا ہے جسٹس قیوم ساگا یاد رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں