شیخ رشید احمد

ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی، ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہورہے ہیں، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہیں ،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی، ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں، ایف آئی اے اور نادرا کو بھی ٹھیک کریں گے،وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں، آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا، ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساری چیک پوسٹس ختم کیں،چھ وارداتوں میں سے چار پکڑلئے ،ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی ہے ،ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں ،ایف آئی اے اور نادرہ کو بھی ٹھیک کریں گے،اسامہ کا افسوس ناک واقعہ ہوا ،وزارت داخلہ امن وامان بہتر کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ،19 جنوری کو اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہی ہے ۔ انہوکںنے کہاکہ فارن فنڈنگ میں پی ہی اور ن لیگ کے دستخط نہیں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہین،ہماری رائے سے پہلے وہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں،انشاء اللہ وہ جلد جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جو افغان میں شہید ہوئے انکو بھی پیسے دینا چاہتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا،ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ 19 جنوری کو الیکشن یے اور یہ اسی دن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ چار دعوے کئے تھے وہ سارے سچ ثابت ہو رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں