دنیا وآخرت

وہی لوگ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوتے ہیں جو خدمت خلق کرتے ہیں،المعروف بابا ببی سرکار

چونڈہ (نمائندہ عکس آن لائن ) وہی لوگ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوتے ہیں جو خدمت خلق کرتے ہیں ، تصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنئیر سماجی رہنما چوہدری سجاد مشتاق باجوہ کی خصوصی دعوت پر علاقہ بھر کی معروف سماجی شخصیت حاجی محمد روءف اکرم المعروف بابا ببی سرکار کی سجا د میرج ہال آمد جن کا سجاد مشتاق باجوہ ودیگر نے شاندار استقبال کیا ،دوران گفتگو سجاد مشتاق نے بابا جی سرکار کو بتایا کہ ہمارے میرج ہال میں مسکین ،بے سہارا ،یتیم ،اور مستحق لوگوں کیلئے ان کی شادی کے موقع پر میرج ہال کی بکنگ بلکل فری ہوتی ہے ،

بابا ببی سرکار نے ا س بڑی کاوش کو سہراہتے ہوئے کہا وہی لوگ دنیا وآخرت میں کامیاب ہوتے ہیں جو خدمت خلق کرتے ہیں، خدمت خلق صدقہ جاریہ ہے جو خدمت خلق کرتے ہیں اور خدمت خلق کے زریعے انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرتے ہیں انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے ،اس گئے گزرے دور میں وہ عظیم لوگ ہیں جو اپنا وقت اور پیسہ اللہ کی خاطر غریبوں ، مسکینوں،اور ضرورت مندوں میں تقسیم کرتے ہیں ،آخر میں بابا جی سرکارنے میرج ہال کا وزٹ کیا اور میرج ہال کی خوبصورتی اور سفائی ستھرائی کو دیکھ کر اسے سراہا جس پر سجاد مشتاق باجوہ نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں