سینیٹر فیصل جاوید

وفاق اور پنجاب میں آئینی بحران،ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں آئینی بحران اس بات کا اشارہ ہے کہ ملک عام انتخابات کی طرف جارہا ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ انشا اللہ ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، پنجاب میں وزیر اعلی کا الیکشن غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جہاں آئین کو نظر انداز کیا گیا، بعد میں عدالتی حکم بھی آیا کہ منحرف کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔ فیصل جاوید نے لکھا کہ پنجاب اور وفاق میں آئینی بحران ہے، قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے لئے ہاوس پورا نہیں، واحد حل الیکشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں