سرکاری ملازمین

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن میں دس فیصد اضافے اور فنانس بل 2021 کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بجٹ میں احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، بجلی اور خوراک کے شعبے میں سبسڈی بڑھائی جارہی ہے، اور کامیاب جوان پروگرام اور ہاوسنگ منصوبوں کے لیے گرانٹس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں