شیری رحمان

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو مون سون بارشوں کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو مون سون بارشوں کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے مون سون ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے، 10سے 14اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید مون سون کی بارشیں ہونے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، شیری رحمان نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ندی نالوں کو صاف رکھنے کی ضرورت ہے، لوگوں سے گزارش ہے کہ ان بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں