شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لاہورانارکلی دھماکے کی مذمت ،دھماکے کی رپورٹ طلب

اسلام آباد (عکس آن لائن):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہورانارکلی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزارت داخلہ سے جمعرات کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے صوبائی حکومت سے دھماکے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں