شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ، ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے کی تجاویز طلب

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت سکولوں کو کھولنے ،

آن لائن تعلیم کے لیے انٹرنیٹ کوریج کو بہتر کرنے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد،

وفاقی حکومت نے ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پہ غور و خوص شروع کردیا ۔

اس ضمن میں تمام صوبوں کے مدارس اور نجی تعلیمی اداروں سے تجاویز بھی طلب کرلی گئی ہیں،

وفاقی وزیر تعلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا ،

کہ تعلیم کے مستقبل کے لیے پورے ملک میں انٹرنیٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکولوں کو کھولنے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں

کہی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس میں کہا کہ اسکولوں کو کھولنے سے متعلق امور پر وزارت صحت

کے ساتھ بھی اہم میٹنگ رکھی ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ اسکولوں کو کھولنے کا جائزہ لینے کے

دوران این سی او سی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کو بھی پیش نظر رکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے واضح طور پر کہا کہ حکومت پاکستان کی حکمت عملی پر یونیسیف سے بھی مشاورت

جاری ہے۔ان کاکہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔

وفاقی وزیرشفقت محمود نے دعوی کیا کہ کیے جانے والے سروے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو

کھولنے پر 70 فیصد والدین نے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

وفاقی وزیر نے اجلاس میں کہا کہ اس حوالے سے روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ

پریس کانفرنس کے ذریعے لائحہ عمل بتاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں