وفاقی حکومت

وفاقی حکومت کا جعلی، اسمگل اور غیرقانونی ادویات کے خلاف ملک گیرآپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی حکومت نےجعلی، اسمگل اور غیرقانونی ادویات کے خلاف ملک گیرآپریشن کا فیصلہ کرلیا،ڈریپ نے جعلی،اسمگل اور غیر قانونی ادویات کی ترسیل و فروخت فوری بند کرنے کی ہدایت کر دی،ملک گیر کارروائیوں کی رپورٹ تیارکی جائے گی۔بدھ کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے جعلی، اسمگل اور غیرقانونی ادویات کے خلاف ملک گیرآپریشن کا فیصلہ کیا گیا،ڈریپ نے صوبائی دفاتراور صوبائی چیف ڈرگ انسپکٹر کو مراسلے ارسال کر دیئے،

سی ای او ڈریپ ڈاکٹرعاصم رﺅف کی ہدایت پر مراسلے بھجوائے گئے ہیں،ڈریپ کی جانب سے کہاگیا کہ ملک بھر میں جعلی، اسمگل اور غیر قانونی ادویات پر شکایات ملی ہیں،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی صحت عامہ کے تحفظ کیلئے بھرپور فعال ہے،ڈریپ علامیہ کے مطابق صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ملک بھر میں سرویلنس جاری ہے،جعلی،اسمگل اور غیرقانونی ادویات کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں،

نگران وزیرصحت نے جعلی اور غیرقانونی ادویات سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا،وزیرصحت نے جعلی، غیرقانونی اور اسمگل ادویات کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیا،ڈریپ کا کہنا تھا کہ جعلی، اسمگل اور غیر قانونی ادویات کی ترسیل اور فروخت فوری بند کی جائے، غیرقانونی، جعلی اور اسمگل ادویات کی ڈسٹری بیوشن فوری روکی جائے،ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں،جعلی اور غیرقانونی ادویات کی ترسیل، اسٹوریج اور ڈسٹری بیوشن کی نگرانی کی جائے،ملک بھر میں فارمیسی اور میڈیکل اسٹورز کی ویجیلنس کی جائے،جعلی اور غیرقانونی ادویات کے خلاف ملک گیرکارروائیوں کی رپورٹ تیارکی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں