آئی جی سندھ

وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ کو وفاقی سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ سید کلیم امام کو وفاقی سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن لگانے کا فیصلہ کیا ہے‘ کلیم امام کو آئی جی سندھ کے عہدے سے جلد تبدیل کرکے وفاق میں ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کی ملاقات کے دوران سید کلیم امام کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپنے کا عندیہ دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سید کلیم امام کو سیکرٹری انسداد منشیات ڈویژن لگانے کے حوالے سے جلد سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کرے گی جس کے بعد کلیم امام کو سندھ سے تبدیل کرکے وفاق میں تعینات کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سید کلیم امام کو تبدیل کرنے کے لئے سندھ حکومت نے وفاق سے درخواست کی تھی اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ درخواست کی جس پر وزیراعظم نے انہیں کلیم امام کو سندھ سے تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں