نظر ثانی اپیل

وفاقی حکومت نے پرویز مشر ف فیصلے پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی

اسلام آباد ( عکس آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعا ت و نشریات ڈاکٹر عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سابق آرمی چیف و صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو پھانسی دینے کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے اور یہ اپیل فیصلے میں قانونی نقائض اور عوامی مفاد میں کیاگیا ہے ۔

رانا ثنا اللہ کیس میں بھی اپیل دائر کریں گے جبکہ اے این ایف قومی ادارہ ہے اسے سیاست کی نظر نہ کیا جائے ۔ اے این ایف وردی پہنے پاک فوج کی نمائندگی میں کام کرنے والا ادارہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی قانونی ٹیم نے پرویز مشرف کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے ۔ حکومت کو فیصلے میں جو نقائض دکھے اس وجہ پر اپیل دائر کی ہے جبکہ حکومت نے یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا ہے۔ حکومت کے پاس پارلیمان کو استعمال کرنے کا آپشن بھی موجود ہے جو پاس رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کے کیس میں میڈیا کی جانب سے درست معلومات عوام تک نہیں پہنچائی جا رہی ہے ۔

میڈیا میں صرف تصویر کا ایک رخ دکھایا جا رہا ہے جبکہ ملزم کا نہیں اے این ایف کا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔مہمان خصوصی نے کہا کہ اے این ایف قومی ادارہ ہے اور ایک ایسا ادارہ جس کے وردی پہنے پاک فوج کے میجر جنرل سربراہ ہوتے ہیں۔ اس ادارے کو مسلسل تضحیک آمیز انداز میں میڈیا سکرینز کی زینت بنایا جا رہا ہے اور میڈیا میںایسے دکھایا جا رہا ہے جیسے اے ای ایف کو رانا ثناءاللہ سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے فیصلے کے حوالے سے میڈیا اور اخبارات میں بے گناہ ثابت کیا جا رہا ہے جس کا فیصلے میں بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قانونی عدالتوں کی بجائے میڈیا پر لگانے والی عدالت زیادہ مضبوط ہے اور میڈیا اس کیس کو ایک مخصوص انداز میں چلارہاہے ۔ میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ کیوں نہیں لیاگیا تو بتانا ہے کہ ایسے کیسز میں پہلے جوڈیشل ریمانڈ ہوتی ہے جبکہ اے این ایف کے حوالے سے میڈیا میں یہ بات بھی کی جا رہی ہے کہ رانا ثناءاللہسے 20 کلو منشیات برآمدکی گئی لیکن15 گرام صرف عدالت میں پیش کیا گیا۔اس پر جواب یہ ہے کہ وہ صرف سیمپل کیلئے بھیجا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس کیس میں اے این ایف کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے ۔ اے این ایف والے اپنے بچوں کی زندگیوں کو داو¿ پر لگا کر بڑے منشیات فروشوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں۔ قوم اور میڈیا اے این ایف کا ساتھ دے جبکہ رانا ثناءاللہ کیس میں اے این ایف نظر ثانی اپیل دائر کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں