وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کی تربت میں چھ مزدوروں کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے تربت میں چھ مزدوروں کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ناحق خون بہانے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ کسی بلوچ نے پنجابی نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانی شہید کئے ہیں۔وزیر داخلہ نے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی اور شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا ء کی ۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ناحق خون بہانے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا، ریاست پوری قوت سے ان دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لے گی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ واقعہ بلوچ روایات کے بھی منافی ہے، بلوچ ہمیشہ اپنے مہمان کی عزت اور قدر کرتا ہے۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں