وزیر تعلیم

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحت یاب، کورونا ٹیسٹ منفی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے صحت یاب ہونے کی خبر ٹوئٹر پر دیتے ہوئے کہا اللہ کے فضل و کرم سے میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے گزشتہ دونوں ٹیسٹ منفی آئے ہیں، آج سے دوبارہ کام پر واپس آرہا ہوں۔ وزیرتعلیم نے مزید کہا کورونا سے جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہی ممکن ہوئی، کورونا ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور اس خوفناک بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں