ایگری کلچر

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت‘سپیشل سیکرٹری ایگری کلچر پنجاب وقار حسین کا قصور کے سستے رمضان بازار وں کا اچانک دورہ

قصور(نمائندہ عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سپیشل سیکرٹری ایگری کلچر پنجاب وقار حسین کا قصور کے سستے رمضان بازار وں کا اچانک دورہ‘اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، کوالٹی اور دیگر انتظامات کو چیک کیا۔

سپیشل سیکرٹری ایگری کلچر پنجاب وقار حسین نے ڈائریکٹر ایگری کلچر نیئر جلال کے ہمراہ مصطفی آبادسستے رمضان بازار، ماڈل بازار میں قائم رمضان بازار، منیر شہید کالونی سستے رمضان بازار، ڈیرہ شاملاٹ سستے رمضان بازار، کھڈیاں خاص رمضان بازار اور الہ آباد سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں سبزیوں، پھلوں، چینی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں سے آٹے،چینی اور دیگر اشیائے خورونوش کی دستیابی اور ریٹس کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سستے رمضان بازاروں میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ سستے رمضان بازاروں میں 10کلو گرام آٹے کا تھیلہ 375روپے جبکہ چینی 65روپے فی کلو دستیاب ہے۔ سبزیوں اور فروٹ عام مارکیٹ کی نسبت 25فیصد تک رعائتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ شہری سستے رمضان بازاروں سے خریداری کریں اور حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں