سرگودھا شہرمیں زیادتی

وزیر اعلی پنجاب نے سرگودھا شہرمیں زیادتی کے بعد 11 سالہ بچے کے قتل کی واردات کا نوٹس لے لیا

سرگودھا (عکس آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرگودھا شہرمیں زیادتی کے بعد 11 سالہ بچے کے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی اور واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ لالہ زر کالونی میں محمد اختر کے گیارہ سالہ بیٹے عباس علی کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواءکر لیا گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ازاربند سے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر کے نعش ویرانے میں چھوڑ کر ملزمان فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹیلائٹ ٹاون نے محمد اختر کی مدعیت میں بچے کے اغواءکا مقدمہ زیر دفعہ 363 ت پ درج کر کے مغوی بچے کی نعش اگلے روز برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی جسے سپردخاک کر دیا گیا

پولیس نے مقدمہ اغواءمیں قتل کی دفعہ 302 کو ترمیم کر دیا جبکہ آر پی او نے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور ڈی پی او سرگودھا نے خود جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے معلومات حاصل کیں اور انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرگودھا میں 11 سالہ بچے عباس علی کے اغواءکے بعد قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سرگودھا افضال احمد کوثر سے رپورٹ طلب کر لی اور بچے کے اغواء،زیادتی اور قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ،

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ مقتول بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے اورملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزیدکارروائی کی جائے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو انصاف دلانا ریاست کی ذمہ داری ہے جسے پوراکریں گے اور ملزمان کو ان کے کئے کی سزا ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں