وزیر اعظم

وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد ،وزیراعلی بلوچستان ، صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی نے استقبال کیا

کوئٹہ (نمائندہ عکس) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کوئٹہ آمد پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی نے استقبال کیا۔ پیر کو وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ، کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزرا سردار اسرار ترین، مریم اورنگزیب، مولانا عبدالواسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، وزیرِ مملکت محمد ہاشم نوتیزئی، رکنِ قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں