وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد(نمائندہ عکس) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج تھا، متعلقہ ٹیم نے دن رات محنت کر کے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا،

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا، متاثرہ جگہوں پر بجلی کی فراہمی یقینا ایک بہت بڑا چیلنج تھا،انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے دن رات محنت کر کے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں