شیخ رشید

وزیر اعظم کہیں نہیں جارہے ،پانچ سال پورے کریں گے ‘ شیخ رشید

لاہور(عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے اپنے پانچ سال پورے کریں گے ، بکنے والوں سے تبدیلی نہیں آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیکرٹری خزانہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن جتنی مرضی پھرتیاں دکھا لے اس سے کچھ نہیں بن پائے گا ۔

وزیر اعظم عمران خان کہیں جارہے اور ان شا اللہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بکنے والوں سے تبدیلی نہیں آئے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں